شاہ رخ جتوئی سمیت 3 ملزمان ملزمان کی گرفتاری ,نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
7 Years agoاسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں متفرق درخواستوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شاہ رخ جتوئی سمیت 3 ملزمان کو دی جانے والی ضمانت اور مذکورہ کیس دوبارہ سول عدالت میں چلانے کا فیصلہ معطل کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے شاہ زیب قتل کیس میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں 28 نومبر کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دیا جانے والا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
عدالت عظمیٰ نے تینوں ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلانے اور فیصلہ آنے تک ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم بھی دیا۔
اسلام آباد پولیس شاہ رخ جتوئی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے لے جارہی ہے— فوٹو:ڈان نیوز
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر ملزمان ضمانے کی درخواست دائر کریں گے تو اس پر سندھ ہائی کورٹ سماعت آئندہ 2 ماہ کے اندر نیا بینچ قائم