صوبائی وزیر اور ان کی اہلیہ کے جسم پر گولیوں کے نشان, رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے

کراچی: صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی میر ہزار خان بجرانی اہلیہ سمیت اپنی رہائش گاہ میں میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے صوبائی وزیر اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دونں کے جسم پر گولیوں کے نشان موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر کے بیٹے شبیر بجارانی والد اور والدہ کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے اور دیگرانتظامات کا فیصلہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے اراکینِ اسمبلی و رہنما بھی کراچی میں میر ہزار خان بجارانی کی رہائش گاہ فوری طور پر پر پہنچے، جن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور دیگر شامل ہیں۔