زرداری ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے ,معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار مل جائیں گے

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ زرداری ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے تو شاید معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار مل جائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ راؤ انوار قاتل اور ڈاکو ہیں اور انہوں نے بے گناہ نوجوان کو قتل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں گندگی کو صاف کیا جائے گا، پیپلزپارٹی نے جو کرپشن کی اور لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ان سب کا احتساب کیا جائے گا۔

عابد شیر علی نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نے ایان علی کے ذریعے سندھ کے عوام کے پیسے ملک سے باہر بھیجے اور وقت آگیا ہے کہ لوگ ان لوگوں کے خلاف علم بلند کریں۔


خیال رہے کہ معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر کراچی میں نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کا الزام ہے جبکہ وہ مفرور ہیں۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھی ان کی گرفتاری کےلیے آئی جی سندھ کو 3 دن کی مہلت دی تھی جو 30 جنوری کو ختم ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نقیب اللہ کو 13 جنوری کو ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے