آئی فون کِلر فون پاکستان میں دستیاب

چینی کمپنی ون پلس کے فونز کو آئی فون کِلر قرار دیا جاتا ہے اور اس کا فلیگ شپ فون ون پلس 5 ٹی اب پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق فائیو ٹی دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے کے تین ماہ بعد آخرکار پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور بہت جلد آن لائن اسٹورز میں دستیاب ہوگا۔

دیکھنے میں یہ فون ون پلس فائیو جیسا ہی ہے مگر اس میں جو سب سے بڑی تبدیلی کی گئی ہے، وہ پہلے سے بڑا ڈسپلے ہے جس میں بیزل کو مزید کم کردیا گیا ہے جبکہ سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ اور نوٹ ایٹ سے مقابلے کے لیے ڈوئل کیمرے کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔


اس فون کے سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج، ایٹ جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے دو ورڑن صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

6.01 انچ کی امولیڈ اسکرین میں 18:9 ریشو دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کے مطابق اس کا ڈسپلے پہلے سے زیادہ برائٹ، رنگ نمایاں اور وائیڈ ویونگ اینگلز کے ساتھ ہوگا، اسی طرح نیا سن لائٹ نامی فیچر بھی دیا گیا ہے جو رنگوں کو خودکار طور پر اس وقت ایڈجسٹ کردیتا ہے جب کوئی تصویر لی جاتی ہے یا سورج کی روشنی اسکرین پر پڑتی