آخرکار دونوں ممالک کی عوام کےلئے بھلائی کی خبر آ گئی، پاکستا ن اور بھارت کے مابین تاریخی معائدہ

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے بھارت کے ساتھ منابو-کھوکھراپار ریل لنک معاہدے کو 3 سال تک بڑھانے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے موناباؤ (بھارت) اور کھوکھراپار (پاکستان) کے درمیان ریل لنک کے معاہدے میں توسیع پر اتفاق کیا اور اس توسیع پر یکم فروی 2018 سے عمل درآمد
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ریل لنک لوگوں کو لوگوں سے رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور پاکستان کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے یہ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2006 میں ریل لنک معاہدہ 41 سال بعد بحال ہوا تھا، جس کے بعد سندھ (پاکستان) اور بھارت کی جنوبی اور شمالی ریاستوں کے درمیان سفر کا وقت بہت کم ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال میں اب تک بھارت کی جانب سے 200 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے، جس میں 4 فوجی جوانوں سمیت 12 افراد شہید ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 2003 کے بعد سے سب سے زیادہ جنگ