بریکنگ نیوز چھ اشاریہ ایک شدت کا زلزلہ نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، پارا چنار، مہمند ایجنسی، مردان، چنیوٹ، چارسدہ، ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، شانگلہ، سوات، مینگورہ، بنوں، بیلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسود کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان اور گہرائی 169 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ بلوچستان ہوا اور بیلہ کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

زلزلے کے بعد پشاور کے ایک اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 4 بچیاں زخمی ہوگئی۔

زلزلے کے وقت سپریم کورٹ میں مختلف کیسز کی سماعت کے دوران وکلاء اور دیگر افراد باہر آگئے جبکہ پارلیمان ہاؤس سے بھی لوگ خ