’راؤ انوار کے خلاف محمد اسحٰق کے قتل کا مقدمہ بھی درج کیا جائے‘
7 Years agoبھاولپور: کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نقیب اللہ محسود کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے محمد اسحٰق کے لواحقین نے بھی مفرور اور معطل سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی ) ملیر راؤ انوار کے خلاف مقدمے کے اندراج کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ محمد اسحٰق اوچ شریف کا رہائشی تھا جسے 14 جنوری کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا اور مقتول کو آبائی گاؤں میں 29 جنوری کو سپرخاک کیا گیا۔
مقتول محمد اسحٰق کے بھائی ابراہیم، زکریا اور محمد یوسف نے بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے محمد اسحٰق کو 11 نومبر 2017 کو لونگ گروان میں واقع گھر سے اٹھایا تھا جبکہ مکان کی تین گھنٹے طویل تلاشی کے باوجود اہلکاروں کو کوئی غیرقانونی چیز نہیں ملی تھی اور بعد ازاں وہ ان کے خاندان کے 6 افراد کو بھی اپنے ساتھ زبردستی لے گئے تھے تاہم انہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اسی عرصے کے دوران محمد اسحٰق کی والدہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور انتقال کر گئیں’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘14 جنوری کو انہیں اطلاع ملی کہ نقیب اللہ محسود کے ہمراہ محمد اسحٰق پولیس مقابلے میں مارا گیا