فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچانے والی عام عادتیں

خون کی شریانوں کے مسائل، خون گاڑھا ہونا یا جمنا جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

درحقیقت یہ مسائل ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا باعث بنتے ہیں جبکہ پھیپھڑوں اور دیگر جسمانی اعضاءکو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تاہم چند عام چیزوں یا نکات کو اپنا کر آپ زندگی میں امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔


ہفتے میں کئی بار چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا کھائیں
کئی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ڈارک چاکلیٹ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، اس کی وجہ اس میں موجود کیمیکل فلیونوئڈز ہے جو کہ شریانوں کو لچکدار رہنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میٹھی سوغات کے نتیجے میں خون جمنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی نہیں بڑھتی۔

وٹامن بی کا ہر صبح استعمال
ایک سوئس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فولک ایسڈ، وٹامن بی سکس اور وٹامن بی 12 یعنی بی وٹامن کی تین اقسام کا امتزاج خون کی شریانوں کے سکڑنے سے بچاتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

مناسب نیند
ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سات گھنٹے سے کم نیند امر