’جلدی الیکشن کے خواہش مند طویل المدت عبوری حکومت چاہتے ہیں‘

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے سینیٹ اور عام انتخابات میں تاخیر سے منعقد ہونے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

اس سے قبل دونوں سینئر رہنماؤں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں سینیٹ انتخابات میں تاخیر سے ہو سکتے ہیں تاہم اب انہوں نے سینیٹ اور عام انتخابات طے شدہ وقت پر منعقد ہونے کا عندیہ دے دیا۔


لاہور چیمبر آف کامرس (ایل سی سی) میں دوران خطاب وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘جو لوگ عام انتخابات قبل از وقت کرانے کے خواہش مند ہیں، وہ سازش کے تحت طویل المدت عبوری حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں تاہم ووٹر لسٹ اور حلقہ بندیوں کا کام آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اس لیے ماہ جولائی سے قبل انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے’۔

احسن اقبال نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے انہیں عام انتخابات میں بطور وزیراعظم نامزد کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا