اقتصادی فورم: شرکاء کے ٹرمپ کیلئے ‘غلیظ ، مطلبی ، شیطان’ کے القابات

ڈیوس: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس پہنچے جہاں انہوں نے فقط 15 منٹ کا خطاب کیا اور میڈیا پر تنقید کے جواب میں عالمی کاروباری شخصیات نے انہیں خوب ‘طنزیہ’ القابات سے نوازا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام ممالک کو تجارت اور سلامتی کے امور میں ‘امریکی تعاون اور دوستی’ کی یقین دہانی کراتے ہیں جبکہ ‘سب سے پہلے امریکا’ کا مطلب ‘تنہا امریکا’ نہیں سمجھا جائے۔


واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر عالمی اقتصادی فورم میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دنیا ایک مضبوط اور خوشحال امریکا کو ابھرتا دیکھ رہی ہے، امریکی تجارت کے لیے کھلا دل اور مسابقت کے ماحول پر یقین رکھتے ہیں’۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی برادری سے کہا کہ ‘آپ میں سے ہر ایک شخص دلوں کو تبدیل کرنے، زندگیوں کو نیا رخ اور اپنے ملک کو نئی شناخت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسی طاقت کے ساتھ ایک ذمہ داری منسلک ہے کہ اپنے لوگوں، ملازمین اور صارفین کے ساتھ وفادار رہیں جن کی بدولت آپ ہیں’۔

امریکا کے صدر نے منسوخ شدہ پان پیسیفک آزاد تجارتی معاہدے ک