دہشتگردوں کا ماروائے عدالت قتل کا فیصلہ سرکاری اجلاس میں کیا گیا تھا،آئی جی کا انکشاف
7 Years agoسندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ قانون کا احترام نہ صرف عوام بلکہ پولیس پر بھی لازم ہے اور اگر کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا تو قانون کے مطابق اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔
نقیب اللہ محسود کیس کے حوالے سے محسود قبائل کے عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش کو تمام پہلوؤں اور زاویوں سے انتہائی شفاف اور غیر جانبدار بناتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائیگا۔
قبائلی عمائدین کے وفد نے رحمت خان محسود کی سربراہی میں آئی جی سندھ سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈی آئی جی جنوبی آزاد خان اور پی ایس او ٹو آئی جی سندھ سید سلمان حسین بھی موجود تھے۔
قبائلی عمائدین کے وفد نے تحقیقاتی کمیٹی اور اس کے ارکان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ نقیب اللہ محسود پولیس مقابلے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی غیر جانبدارنہ اور شفاف انکوائری جیسے اقدامات پر ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف انصاف کا بول بالا ہوگا بلکہ محکمہ پولیس کا مورال بھی بلند ہوگا۔
آئی ج