سام سنگ فون کی یہ خوبی آپ کو بھی دنگ کردے گی

سام سنگ نے آخرکار اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 9 کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے میڈیا اداروں کو بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے آغاز سے ایک دن پہلے یعنی 25 فروری کو گلیکسی ایس نائن کو متعارف کرانے کی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

تعارفی تقریب سے ہٹ کر بھی سام سنگ نے اپنی فلیگ شپ ایس سیریز کے نئے فون کے کیمروں میں نمایاں بہتری کی تصدیق کی ہے۔


کمپنی نے زیادہ تفصیل تو نہیں بتائی مگر دعوت نامے پر یہ ضرور لکھا ہے کہ کیمرہ پہلے سے بالکل مختلف ہے۔

اس سے حالیہ عرصے میں سامنے آنے والی ان افواہوں کی تصدیق ہوتی ہے کہ ایس نائن ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہوگا، جیسے آئی فون ایکس اور دیگر کمپنیوں کے فونز ہیں۔

اسی طرح ایک افواہ یہ بھی سامنے آئی ہے کہ سام سنگ کے اس فون میں کیمرے ایک نئے امیج سنسر سے لیس ہوں گے جو کہ فی سیکنڈ ایک ہزار تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا اور ایسا فیچر فی الحال آئی فون یا کسی اور اسمارٹ فون میں موجود نہیں۔

ان افواہوں میں کتنی صداقت ہے، وہ تو اگلے ماہ معلوم ہوجائے گا مگر یہ تو واضح ہے کہ