گوشت میں دھنس جانے والے ناخن سے پریشان؟

ناخن گوشت میں گھس جانا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ایسا ہونے پر کئی بار تو دل کرتا ہے کہ ناخن پکڑ کر اس وقت تک کھینچیں جب تک وہ باہر نکل نہ آئے یا ٹوٹ نہ جائے۔

اگر آپ کو بھی اس تکلیف کا سامنا ہے تو ایسی کچھ چیزیں ہوتی ہیں جو اس تکلیف کی حالت میں کرنے سے آرام مل سکتا ہے، جبکہ کچھ چیزوں سے دور رہنا چاہئے۔


عام طور پر گوشت میں ناخن گھسنے کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب اسے صحیح طرح سے کاٹا نہ جائے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اگر ناخن کو بہت زیادہ اور گوشت کے قریب کاٹا جائے تو اس کی نوک جلد میں داخل ہونے لگتی ہے۔

بتدریج وہ ناخن جلد کے اندر اگنے لگتا ہے اور مسئلہ بن جاتا ہے، اسی طرح تنگ جوتے بھی اس مسئلے کا باعث بن سکتے ہیں۔

تو اس کا گھر بیٹھے علاج کیسے کریں؟

ڈاکٹروں کے مطابق ناخن تراش سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کوئی زیادہ اچھا طریقہ نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں گوشت کٹنے کا امکان بڑھ جاتا ہے یا زخم پڑسکتا ہے۔


تو اس مسئلے سے نجات کے لیے اپنے پیروں کو روزانہ گرم پانی میں ڈبو دیں، جس سے سوجن اور درد کم کرنے میں مدد ملے گی جو کہ ناخن جلد میں گھسنے می