کلوننگ کا تجربہ کامیاب , دنیا بھر کے سائنسدان ناکام، یہ کارنامہ کس ملک کے سائنسدانوں نے انجام دیا؟

لگ بھگ تین دہائیوں قبل سائنسدانوں نے کلوننگ کے عمل سے بھیڑ کے بچے کی پیدائش کا تجربہ کیا تھا اور اب پہلی بار بندروں میں اس پیچیدہ عمل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے بندر کے دو ایسے بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کیا ہے کہ جو جینیاتی طور پر مکمل طور پر ایک جیسے ہیں۔

ان بچوں کو اس وقت بوتل کے ذریعے خوراک دی جارہی ہے اور اپنی عمر کے بندروں کی طرح ان کی نشوونما معمول کے مطابق ہورہی ہے، جبکہ اس طرح کی مزید کلوننگ سے پیدائش کا سلسلہ آنے والے مہینوں میں بھی جاری رہے گا۔

سائنسدانوں کے مطابق اس سے انہیں جینیاتی طور پر یکساں بندروں کی فوج کی تشکیل میں مدد ملے گی جنھیں لیبارٹریوں میں تجربات کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔


اس سے قبل اس طرح کے جانوروں پر کلوننگ کا عمل ناکامی کا شکار رہتا تھا۔

اس تجربے کے لیے جانوروں نے بندروں سے خلیات حاصل کرکے ٹشوز سیلز کا اضافہ کردیا اور پھر انہیں سروگیٹ بندروں میں ڈال دیا۔

سائنسدانوں کے مطابق اگرچہ یہ دونوں بندر جینیاتی طور پر جڑواں ہیں اور ان کا ڈی این اے بھی ایک ہی بندر سے لیا گیا، مگر ان کی پیدائش دو مختلف ماﺅں کے ب