انتظار ختم ’پدماوت‘ کو ریلیز کردیا گیا، بھارت بھر میں توڑ پھوڑ

بولی وڈ کی متنازع تاریخی فلم ’پدماوت‘ کو بالآخر بھارت بھر کے سینما گھروں کی زینت بنادیا گیا۔

’پدماوت‘ کی نمائش کے موقع پر عدالتی احکامات کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، تاہم پھر بھی متعدد ریاستوں کے کئی شہروں میں فلم کی نمائش کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔

پولیس کی انتہائی سخت سیکیورٹی کے باجود احمد آباد، نئی دہلی، ممبئی، راجستھان، مدھیا پردیش، اترپردیش، ہریانہ اور تلنگانہ سمیت متعدد ریاستوں میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ایشن نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں انتہاپسندوں نے اسکول بس پر حملہ کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

’پدماوت‘ کی نمائش کے خلاف ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں بھی راجپوت کرنی سینا کے کارکنان نے مظاہرے کیے۔ کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، جب کہ انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کرکے روڈ کو ٹریفک کے لیے بھی بند کردیا۔

ریاست اترا کھنڈا میں پولیس نے ’پدماوت‘ کی ریلیز کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹ