بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے، یورپی یونین

برسلز: یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم ( مقبوضہ بیت المقدس) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں غیر ملکی غبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف اور محمود سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران محمود عباس نے اس مطالبے کو دہراتے ہوئے زور دیا کہ یورپی یونین کی حکومتیں مشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کے داراحکومت کے طور پر تسلیم کریں۔

ملاقات کے دوران یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف فیڈریکا موگھرینی نے کہا کہ جو ریاستیں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے میں شامل تھیں ،انہیں اس پر غور کرنا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ میں محمود عباس کو یقین دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ یورپی یونین یروشلم کو دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت کے طور پر حل کے لیے تعاون کرے گی۔

محمود عباس سے ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے تناظر میں ان کا ک