لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ایپل اور ملالہ کا معاہدہ

نیویارک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ملالہ فنڈ سے تعاون کرنے کا اعلان کردیا۔

ملالہ فنڈ کو ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد ضیاءالدین نے قائم کیا تھا، جس کا مقصد لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ انہیں وہ تعلیم فراہم کرنا ہے جس کی وہ حقدار ہیں۔

اپیل اور گل مکئی نیٹ ورک کی پارٹنرشپ سے ہندوستان اور لاطینی امریکا کے سکینڈری اسکولوں کی ایک لاکھ سے زائد لڑکیوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی، اور اس سلسلے میں مختلف منصوبوں کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک کا بیان میں کہنا تھا کہ ’ہمارا ماننا ہے کہ تعلیم مساوات کا ایک بڑا ذریعہ ہے، ہم ملالہ فنڈ کا ساتھ اس لیے دے رہے ہیں تاکہ ہر لڑکی کو اسکول جانے کا موقع ملے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ملالہ برابری کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی باہمت لڑکی ہیں، وہ ہمارے دور کی متاثر کن شخصیات میں سے ایک ہیں، دنیا بھر میں لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے جیسے کام کے لیے ملالہ فنڈ سے تعاون ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے‘۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کا ’گل مکئی نیٹ ورک‘ ا