زریاب کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

کرائسٹ چرچ: انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے علی زریاب کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو یقینی فتح سے محروم کرتے ہوئے تین وکٹ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا جسے باؤلرز نے بالکل درست ثابت کر دکھایا۔

شاہین آفریدی اور محمد موسیٰ کی عمدہ باؤلنگ کے سبب جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 43 رنز پر 43 رنز سے محروم ہو گئی لیکن اس موقع پر وینڈائل میک ویٹو پاکستانی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔

انہوں نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ جین ڈیو پلیسی کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 59 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، ڈیو پلیسی 21 اور جیسن نیمنڈ نے 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 189 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین اور شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی ٹیم بھی کچھ زیادہ بہتر بیٹنگ پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے ہوئے 111