بھارتی اداکارہ عرشی خان کے نئے دعوے نے سب کو حیران کر دیا

بھارت کے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی کانٹیسٹر اور اسکینڈل کوئین کے نام سے پہچانی جانے والی عرشی خان سے متعلق چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ جلد ہی بھارتی اداکار پربھاس کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

علاوہ ازیں خبریں ہیں کہ ’بگ باس 11‘ میں ساتھی کانٹیسٹر سے لڑنے جھگڑنے کے باعث بھارت کے دیگر ریئلٹی شوز پروڈیوسرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والی عرشی خان دیگر معروف ٹی وی ریئلٹی شوز میں بھی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ عرشی خان گزشتہ ہفتے 14 جنوری کو اختتام کو پہنچنے والے ’بگ باس 11‘ کا بھی حصہ تھیں، یہ شو سلمان خان کی میزبانی میں گزشتہ برس نومبر میں شروع ہوا تھا۔

عرشی خان ’بگ باس 11‘ کے 19 کانٹیسٹرز میں سے ایک تھیں، تاہم وہ اس شو کے آخری راؤنڈ میں پہنچنے میں ناکام رہیں۔

’بگ باس 11‘ کے آخری راؤنڈ میں حنا خان، وکاس گپتا، شلپا شندے اور پنیش شرما پہنچے تھے، جب کہ شلپا شندے کو اس شو کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔

’بگ باس 11‘ کے ختم ہونے کے ٹھیک 6 دن بعد عرشی خان نے ٹوئیٹ کی کہ وہ جلد ہی باہوبلی ہیرو پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔


اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے سلمان خان سمیت