راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالن’ے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کے دوران کراچی کے معطل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کا تذکرہ ہوا تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا از خود نوٹس کیس کے لیے مقرر کرتے ہوئے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے میڈیا میں آنے والی ان رپورٹس کا نوٹس لیا جس میں بتایا گیا تھا کہ گذشتہ ہفتے کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نقیب اللہ محسود کے مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں ہلاکت کے الزام میں ملیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کو معطل کردیا گیا جبکہ وہ واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے بھی پیش نہیں ہورہے۔

رپورٹس میں مقتول کے ایک قریبی عزیز کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ پولیس نے نقیب اللہ کو 2 جنوری 2018 کو اس کی دکان سے حراست میں لیا تھا اور بعد ازاں ایک جعلی مقابلے میں اسے قتل کردیا گیا۔

چیف جسٹس نے ابتدا میں کیس کی سماعت بدھ کے روز (24 جنوری 2018) کے لیے مقرر کی تھی تاہم راؤ انوار کی جانب سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی رپورٹس سامنے آنے کے