امریکی نائب صدر کا دورہ اسرائیل، محمود عباس کا ملنے سے انکار

یروشلم: فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی نائب صدر مائک پینس کے دورہ اسرائیل کے موقع پر ان سے ملنے سے انکار کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی نائب صدر مائک پینس گزشتہ روز اسرائیل کے دورہ پر پہنچے تھے، جہاں اسرائیلی رہنماؤں کی جانب سے ان کا شاندان استقبال کیا گیا لیکن وائٹ ہاؤس کی مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق پالیسی پر فلسطینی شدید غم و غصے میں نظر آئے اور انہوں نے احتجاج کیا۔


واضح رہے کہ امریکی نائب صدر کا یہ دورہ پہلے گزشتہ سال دسمبر میں شیڈول تھا، جسے ملتوی کردیا گیا تھا، مائک پینس کے دورے میں شام اور اردن سمیت شامی سرحد کے قریب امریکی فوجی سہولیات کو روکنے سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران امریکی نائب صدر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے جبکہ اسرائیل کے پارلیمان سے بھی خطاب کریں گے، تاہم اسرائیلی عرب قانون سازوں کی جانب سے اس خطاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ امریکا کے نائب صدر منگل 23 جنوری کو یہودیوں کے مقدس مقامات میں سے ایک مغربی دیوار کا دورہ کریں گے، اس سے قبل مئی 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جا