جسم پر یہ سفید دھبے کیوں ہوتے ہیں؟
7 Years agoآپ نے اکثر ایسے افراد دیکھیں ہوں گے جن کی جلد پر سفید رنگ کے نمایاں نشان نمودار ہوجاتے ہیں، برص نامی اس مرض کو لاعلاج سمجھا جاتا ہے مگر اب ایک ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں اس پر قابو پانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
بھارت کے سینٹر فار کلاسیکل ہومیوپتیھی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے طریقہ علاج سے برص کے شکار افراد کی جلد پر سفید نشانات یا دھبوں نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔
اس مقصد کے لیے محققین نے 25 مختلف طریقہ کار اپنائے جن میں سانپ کا زہر بھی شامل تھا۔
خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں بیس کروڑ سے زائد افراد اس جلدی عارضے کا شکار ہیں اور انہیں اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے ادویات کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں تیرہ خواتین اور ایک مرد پر مختلف طریقہ کار آزمائے گئے اور ان کا علاج 58 مہینوں تک جاری رکھا گیا۔
تحقیق کے مطابق ہومیوپیتھی طریقہ علاج نے تمام مریضوں پر مثبت اثرات مرتب کیے اور محققین کا کہنا تھا کہ ہومیوپیتھی برص کے ابتدائی مراحل پر موثر ثابت ہوسکتا ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تجربات کی ضرورت ہے تاکہ ہومیو پیتھی پر شکوک ظاہر کرنے والے افراد پر اس