سام سنگ گلیکسی اب آئی فون سے کیا فیچر چرانے والا ہے؟
6 Years agoسام سنگ کی جانب سے رواں سال تین فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس نائن/ ایس نائن پلس اور گلیکسی نوٹ 9 متعارف کرائے جائیں گے، مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی ان ڈیوائسز میں متعدد فیچرز آئی فون سے لینے والی ہے۔
ایک نئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سام سنگ آئی فون سے ایک فیچر چوری کرنے والی ہے۔
ویسے تو گلیکسی ایس نائن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ڈیزائن کے حوالے سے یہ گلیکسی ایس ایٹ جیسا ہی ہوگا مگر اس کے ہارڈوئیر اور کیمرے کی کارکردگی کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کیا جائے گا۔
فون کے نئے فیچرز میں سے ایک اس کی نیورول نیٹ ورک چپ ہوگی جو کہ ایپل اور ہیواوے کی آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر مبنی چپ کا جواب ہوگا۔
کوریا ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی چپ ڈیٹا پراسیسنگ کے لیے بہت زیادہ مفید ہوں گی جس سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد امورسرانجام دینا آسان ہوجائے گا۔
ایس نائن کے مقابلے میں گلیکسی نوٹ 9 میں یہ چپ زیادہ بہتر ہوگی جس کی وجہ کمپنی کو ملنے والا وقت ہوگا اور کمپنی کو توقع ہے کہ وہ اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
ایپل کا دعویٰ ہے کہ اس کی این پی یو چپ فی سیکنڈ 600 گی