سرخ پیاز کی ایک خاص قسم جان لیوا مرض کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

برطانیہ کے ماہرین کی ایک ٹیم کی حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سرخ پیاز کی ایک خاص قسم میں اینٹی بائیوٹک کی خصوصیات موجود ہیں، جو ایک جان لیوا مرض کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہونے والی متعدد تحقیقات میں پیاز کو کئی بیماریوں میں مددگار ثابت قرار دیا جاچکا ہے، جب کہ لہسن کے حوالے سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس میں بھی اینٹی بائیوٹک کی خصوصیات موجود ہیں۔

تاہم اب برطانوی ماہرین کی ایک ٹیم نے ٰایران میں ہونے والے 4 قسم کی پیاز پر تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ سرخ پیاز کی ایک مخصوص قسم میں اینٹی بائیوٹک موجود ہے، جو تپ دق کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 قدرتی اجزاء جو اینٹی بائیوٹک کا کام کرتے ہیں
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق برطانیہ کے ماہرین کی جاری ایک تحقیق کے ابتدائی نتائج سے یہ پتہ چلا ہے کہ سرخ پیاز کی ایک خاص قسم جو ایران میں پائی جاتی ہے، اس میں اینٹی بائیوٹک کی خصوصیات موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برک بیک یونیورسٹی آف لندن اور یونیورسٹی کالج آف لندن کے ماہرین کی مشترکہ تحیقاتی ٹیم نے ایران میں پائے جانے والے