راؤ انوار کے پیچھے خفیہ ہاتھ کس کا ہے؟ نقیب قتل کے بعد انکشافات
7 Years agoایک خوبرو نوجوان کی گولیوں سے چھلنی اوندھی پڑی لاش نے مُلک کے مختلف حصوں کے عوام میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ نقیب اللہ محسود کو پولیس مقابلے میں مارے جانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر غیر معمولی ردِعمل دیکھا گیا اور یہ آواز شدت کے ساتھ اُٹھائی گئی کہ کب تک یونہی نوجوانوں کو عدالت میں پیش کیے جانے کے بجائے خود ہی منصف ہونے کا اعلان کیا جاتا رہے گا؟
اِس ایک نکتے پر سوشل میڈیا پر آواز اُٹھنی شروع ہوئی جو اِس قدر شدت اختیار کرگئی کہ مین اسٹریم میڈیا بھی اِس آواز میں اپنی آواز ملانے پر مجبور ہوگیا۔ جس کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مُلک کے ایوانوں میں بھی نقیب اللہ کے قتل پر احتجاجی صدا بلند ہونے لگی۔ عوامی مزاحمت اِس قدر شدت اختیار کرگئی کہ قبائلی علاقوں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ شروع ہوگیا۔ اربابِ اختیار کو ہوش آیا، انکوائری کمیٹیاں بنیں، اور کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں ہی نقیب اللہ محسود کے حوالے سے کیے گئے راؤ انوار کے دعوؤں کی صداقت پر سوالات اٹھائے۔
جعلی مقابلوں میں میں پہلی بار راؤ انوار کا نام سامنے نہیں، ایسے پولیس مقابلوں کی ایک طویل تاریخ ہے