نیویارک ٹائمز پر 102 سال تک کی جانے والی غلطی کوئی پکڑ نہیں سکا

نیویارک ٹائمز دنیا کے مشہور ترین اخبارات میں سے ایک ہے اور اس کے شماروں میں غلطیوں پر اس کی اشاعت کے آغاز کے ساتھ سے ہی کڑی نظر رکھی جاتی تھی، مگر پھر بھی اس کے صفحہ اول پر ایک غلطی 102 سال تک شائع ہوتی رہی اور کوئی بھی اسے پکڑ نہیں سکا۔

جی ہاں واقعی 1898 سے 2000 تک نیویارک ٹائمز کے فرنٹ پیج پر یہ ٹائپ کی غلطی مسلسل شائع ہوتی رہی۔

اگر آپ کو کبھی یہ اخبار دیکھنے کا موقع ملا ہو تو اس کے صفحہ اول پر بائیں جانب اوپر اس کا شمارہ نمبر لکھا ہوتا ہے۔

اٹھارہ ستمبر 1851 سے اشاعت شروع ہونے کے بعد سے روزانہ شمارہ نمبر لکھا جاتا ہے اور اب یہ تعداد 50 ہزار اوپر جاچکی ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس اخبار کی اشاعت 50 ہزار سے زائد دنوں سے ہورہی ہے۔


جیسا لکھا جاچکا ہے کہ آغاز کے ساتھ ہی شمارہ نمبر لکھا جارہا تھا مگر سات فروری 1898 کو کسی نامعلوم ایڈیٹر نے حساب کی ایک سادہ غلطی کی۔

چھ فروری کے شمارے میں اس نے شمارہ نمبر 14499 لکھا دیا اور لگتا ہے کہ اسے 4 کی جگہ 999 نظر آیا اور اس نے سات فروری کے شمارے پر 15 ہزار کا نمبر لکھ دیا۔

یعنی راتوں رات اخبار 500 دن آگے نکل گیا اور کسی نے بھی اس پر ت