آئی ایس آئی کی رپورٹ پر ریڈیو کی نشریات بند

وفاقی وزارت داخلہ نے انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کی سفارش پر امریکا کی مدد سے چلنے والے ریڈیو فری یورپ سے منسلک پشتو زبان کے ریڈیو مشال کی نشریات کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیا۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو مشال کو 'پاکستان کے مفادات کے خلاف اور مخالف ایجنسی کے ایجنڈا کی پروی کرتے پروگرام نشر کرتے پایا گیا ہے'۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریڈیو کے ایک پروگرام میں یہ تاثر دیا گیا کہ 'پاکستان دہشت گردی کا مرکز اور دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پنا گاہ ہے'۔

مذکورہ پروگرام میں 'پاکستان اپنی اقلیتوں اور پختونوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ریاست ظاہر کیا گیا اور خیبرپختونتخوا (کے پی)، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اور بلوچستان کے پختونوں کو ریاست سے ناخوش ظاہر کرنے اور عوام کو ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف ابھارنے کے لیے حقائق کو مسخ کردیا گیا'۔

وزارت داخلہ نے رپورٹ کے بعد ریڈیو مشال کی اسلام آباد بیورو کی نشریات کو بند کرنے اور اس کی سرگرمیوں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ جمہوریہ چیک سے ت