راؤ انوار کو پھانسی دینے کا مطالبہ
7 Years agoکراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی جانب سے مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں ہلاک کیے گئے نقیب اللہ محسود کے معاملے پر تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ پولیس پارٹی اور راؤ انوار کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدعی، جبران ناصر اور ہاشم خان کی جانب سے بیان ریکارڈ کرایا گیا ہے جبکہ نقیب اللہ کے اہل خانہ کی شہر میں غیر موجودگی کے باعث واپسی پر ان کا بیان لیا جائے گا۔
ادھر نقیب اللہ محسود کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بھی بات کی گئی۔
وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جمالدین نے کہا کہ ایس ایس پی راؤ انوار نقیب محسود کا قاتل ہے لہٰذا اسے پھانسی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ دعویٰ کے نقیب اللہ غیر شادی شدہ تھا بے بنیاد ہے کیونکہ نقیب کے دو بچے ہیں اور وہ بالکل بے گناہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نقیب میرے گاؤں کا تھا اور وہ کراچی میں کاروبار کررہا تھا جبکہ اسے ماورائے عدالت قتل کیا گیا، جس کی عدالتی تحقیقات کی جانی چاہی