’حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے پانی کے ذخائر سے کھیل رہی ہے‘

اسلام آباد: سینیٹ کے سابق چیئرمین نیئر حسین بخاری نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے منصوبوں کو شروع کرکے پانی کے ذخائر سے چھیڑ چھاڑ کرتی ہے اور بعد میں ان منصوبوں کی تکمیل نہیں کی جاتی۔

یہ الزام اس وقت سامنے آیا جب پانی کے ذخائر کی وزارت کے ایک اہلکار نے سینیٹ فورم برائے پالیسی ریسرچ (ایس ایف پی آر) کو بتایا کہ پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 36 ارب روپے کے 81 پانی سے متعلق منصوبے شامل کیے گئے تھے، تاہم ان منصوبوں کے لیے مکمل فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔

نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر منصوبے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے شروع کیے گئے تھے، جنہیں مکمل نہیں کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ صرف ان منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جانا چاہیے تھا، جنہیں مکمل کیا گیا اور تمام قلیل اور طویل مدتی منصوبوں کے لیے فنڈز پیشگی طور پر جاری کیے جانے چاہیے تھے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ وہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے درخواست کریں گے کہ وہ پانی کے معاملے پر ایوان میں بحث کرائیں، مزید یہ کہ پاکستان میں قانون سازی کے لیے برطانیہ کی مثال کو ترجیح