دنیا کی طویل ترین زیرآب سمندری غار دریافت

ماہر آثار قدیمہ اور غوطہ خورں نے میکسیکو کے یوکتان پینینسولا میں دو زیرآب غاروں کو ملانے والے راستے کو دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، اس طرح وہ دنیا کی سب سے طویل زیرآب غار قرار پائی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس غار کی مجموعی لمبائی 216 میل ہے۔

تاہم دنیا کی سب سے بڑی زیرآب غار کا اعزاز امریکا کی مموتھ کیو کے پاس ہی ہے جو کہ 400 میل سے زیادہ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

تاہم میکسیکو کی یہ دو زیرآب غاریں ساک آکٹن اور ڈوس اوجاس ماضی میں الگ الگ سمجھی جاتی تھیں مگر اب ساک آکٹن سسٹم میں ایک مشترکہ غار دریافت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے یہ ایک سیدھ میں لمبائی کے حوالے سے دنیا کی طویل ترین زیرآب غار قرار پائی۔

غوطہ خور گذشتہ کئی عرصے سے جانتے تھے کہ یوکتان کی زیرآب غاریں اور دریا اکثر کہیں نہ کہیں مل جاتی ہیں، مگر ایک مشترکہ کنکشن کی تلاش برسوں سے کی جارہی تھی۔

یوکتان کی متعدد غاریں کسی زمانے میں سطح سمندر سے بلند تھیں اور یہاں سے انسانوں کی ابتدائی آبادیوں کے آثار بھی ملے ہیں۔

ان غاروں سے مایا تہذیب کے آثار بھی دریافت کیے گئے ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ زیرآب غاریں دنیا کے آثار قدیمہ