’عمران خان کا مقصد پارلیمنٹ نہیں،اراکین پر تنقید کرنا تھا‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں جلسے کے دوران عمران خان کا مقصد پارلیمنٹ پر نہیں بلکہ اس میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر تنقید کرنا تھا۔

ڈان نیوز کے پرگرام 'نیوز وائز' میں بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ 'ادارے عمارت سے نہیں بلکہ انسانوں سے بنتے ہیں، عمران خان کا پارلیمنٹ پر سے بھروسہ کم ہونے کی وجہ اہم وزراء اور بالخصوص سابق وزیر اعظم نواز شریف کی غیر حاضری ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ انتہائی دبنگ اور بے باک انداز میں بات کرتے ہیں، جبکہ ان کا مقصد پارلیمنٹ کو نہیں بلکہ اس میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو تنقید کرنا تھا۔‘


انہوں نے کہا کہ ’لاہور کے مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے میں تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئیں اور مل کر ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لیے آواز بلند کی جن کو ساڑھے چار سال سے انصاف نہیں مل سکا۔‘

جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ نہ بیٹھنے کے سوال پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ’ہم آصف زرداری کو پاکستان کی تباہی میں برابر کا قصوروار ٹھہرا