گوادر خواب سے حقیقت بننے کے قریب تر، نوجوان قیادت نے ٹھان لی

گوادر۔گیٹ نیوز۔ وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کہدہ بابر گوادر کی عوام کیلئے امید کی کرن بن کر ابھرے ہیں جس کا اندازہ ان کی گوادر کے ساتھ محبت اور اسکی ترقی کی خواہش کے اظہار سے لگایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی مستقبل میں ترقی کے حوالے سے بات کی جائے تو بلا شبہ اس گفتگو میں گوادر کا نام ضرور آتا ہے یہاں تک کہ گوادر کو پاکستان کی ترقی کا سب سے اہم پہلو تصور کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے سے بے شمار وسائل ہونے کے باوجود ماضی میں گوادر سے کچھ خاص فائدہ نہ اٹھایا جا سکا لیکن اب پاک چین اقتصادری راہداری کے منصوبے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اب وہ وقت دور نہیں جب گوادر دنیا کے بڑے ترقی یافتہ شہروں میں سے ایک ہو گا لیکن یہا ں ایک بات قابل ذکر ضرور ہے کہ گوادر کی ترقی وہاں کے مقامی لوگوں کے مسائل کا حل کئے بغیر ناممکن ہے اور انہی خیالات کا اظہار وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کہدہ بابر نے میڈیا کیساتھ گفتگو کے دوران کیا، کہدہ بابر کاکہنا تھا کہ بلاشبہ گوادر کا شمار دنیا کے اہم ترین شہروں میں ہونے جا رہا ہے لیکن ابھی بھی یہاں کی عوام کو پینے کا صاف