پی آئی اے کی نجکاری 15 اپریل سے قبل مکمل ہوگی، وفاقی وزیر نجکاری

وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیزنے کہا ہے کہ حکومت 15 اپریل سے قبل خسارے کا شکار پاکستان انٹرنیشنل ائر (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو حتمی شکل دے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ حکومت کا پی آئی اے کے صرف انتظامی اور پروازوں سے متعلق اہم معاملات کو بیچنے کا منصوبہ ہے جبکہ دیگر کاروباری معاملات بدستور حکومت کے پاس رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک اور کمپنی بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے لیے پی آئی اے کے اثاثوں کا انتظام کیا جائے گا۔

دانیال عزیز نے دعویٰ کیا کہ نجکاری کے عمل کے دوران پی آئی اے کے تمام ملازمین کے قانونی حقوق اور مالی فوائد کا مکمل طور پر تحفظ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پی آئی اے سی کنورژن ایکٹ 2016 کے مطابق حکومت 15 اپریل سے قبل نجکاری کے عمل کو حتمی شکل دینے کی پابند ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے دہائیوں سے خسارے میں ہے اور قومی خزانے کے لیے بوجھ ہے اسی لیے قومی ائرلائن کے حوالے سے معاملات ہر حکومت کے لیے سرفہرست ترجیح رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2017 تک مجموعی خسارہ 32