بھارتی اداکارہ نے حجاب کیوں پہن رکھا ہے؟

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں، جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

’گلی بوائے‘ نامی اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ ریپر یعنی گلوکار بنتے نظر آئیں گے، جس کی ہدایات زویا اختر کررہی ہیں۔


اس فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئیں چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، جن میں عالیہ اور رنویر کا نہایت منفرد روپ دیکھ کر ان کے مداح کافی حیران ہورہے ہیں۔


اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے، جس کی پروڈکشن کا ذمہ زویا اختر کے بھائی فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی کررہے ہیں۔

اس فلم کی کہانی ممبئی کے اسٹریٹ ریپرز (street rappers) کے گرد گھومتی ہے۔


خیال رہے کہ عالیہ اور رنویر پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں، تاہم اس سے قبل یہ دونوں میک مائے ٹرپ نامی برینڈ کے بہت سے اشتہارات میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔


یہ دونوں ایک ساتھ ہندوستان کے نامور ڈیزائنر منیش ملہوترا کی کلیکشن کو پیش کرنے کے لیے ایک ساتھ ریمپ پر جلوہ گر بھی ہوئے جہاں سب نے ہی ایک کی جوڑی کو خوب پسند کیا۔


واضح رہے کہ فلم ’گلی بوائے