اب کن کن شعبوں میں آسانی سے نوکری اور اچھی تنخواہ مل سکتی ہے؟

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان نے سعودی وژن 2030 کے حوالے سے ایک جامع پیکج تیار کرلیا۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ پیکج کاروباری ویزے کے طریقہ کار کو آسان کرنے، غیر تعارفی رکاوٹوں کو دور کرنے اور ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) پر بات چیت شروع کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس پیکج پر اعلیٰ سطح کے فورم، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کی جانب سے منگل (16 جنوری) کو تبادلہ خیال کیا جائے گا، یہ اجلاس اپریل 2014 کے آخری اجلاس کے ساڑھے تین سال بعد منعقد کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوران دوطرفہ تجارت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ 14-2013 کی 5 ارب 8 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں17-2016 میں آدھی ہو کر 2 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئی تھی، جس کی ایک وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا کم ہونا بھی تھا جو مجموعی درآمدات کا 50 فیصد ہے۔


اس حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور رانا محمد افضل خان نے بتایا کہ سعودی وژن اپنی سماجی اقتصادی ترقی کو منتقل کر