’مودی جیسی سوچ رکھنے والا پارٹی کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے‘

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج سے متعلق نریندر مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص (ن) لیگ کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے جس کا خود مسلم لیگ (ن) سے تعلق واجبی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ’ایک ایسا شخص جس نے آج تک کونسلر کا الیکشن نہ لڑا ہو اور جس کی بیشتر زندگی ایک دوسری پارٹی میں گزری ہو، تعجب ہے کہ وہ آج (ن) لیگ کا خود ساختہ کرتا دھرتا بن بیٹھا ہے۔‘


انہوں نے کہا کہ ’بہتر ہوگا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی خود ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کے احکامات جاری کریں، تاکہ بیان دینے والے شخص کے کرتوتوں کا علم سب کو ہوجائے۔‘

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ’کیا یہ انتہائی ستم ظریفی نہیں کہ پاکستان کی فوج کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص پاکستان کی خالق