’امریکی امداد کو رد کرکے بھی پاکستان اپنی سالمیت قائم رکھے گا‘

واشنگٹن: جنوبی ایشیا امور کے ماہر اور امریکی مصنف روبرٹ ہیتھ وے نے اپنی تصنف میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود پاکستان کبھی اپنی سالمیت خطرے میں نہیں ڈالے گا چاہیے اس کے لیے امریکی امداد ہی داؤ پر کیوں نہ لگ جائے۔

پاک امریکا تعلقات پر مبنی کتاب ‘دی لیوریج پیراڈوکس: پاکستان اور امریکا’ میں 50 کی دہائی سے لیکر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی طویل تاریخ کا تنقیدی مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے ایک دوسرے سے فائدہ اٹھایا ہے۔


مصنف نے لکھا ‘تاریخ میں ایسا بہت کم دیکھنے کو ملا ہے کہ پاکستان نے اپنی سالمیت کا امریکی مفاد کی وجہ سے کسی بڑے خطرے میں ڈالا ہو، اس کے برعکس واشنگٹن کو ہر اس وقت ناکامی کا سامنا رہا جب امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد روک کر دھمکی آمیز رویہ اپنایا گیا جس سے پاکستان طرز عمل واشگٹن سے منفرد رہا’۔

کتاب میں کہا گیا کہ ‘پاکستان نے ہمیشہ اس فائدے کو دیکھا جو امریکا کے حق میں رہا‘۔

مصنف نے خبردار کیا کہ ’اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں واشنگٹن