کیرئیر کی ترقی میں مددگار صلاحیتیں

اگر آپ کسی تعلیمی ادارے میں اب نہیں رہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب مزید کچھ نیا سیکھنا نہیں چاہیے۔

درحقیقت تعلیم سے فراغت اور ملازمت کے حصول کے بعد اکثر لوگ تن آسانی اختیار کرتے ہوئے بہت سی ایسی صلاحیتوں سے منہ موڑ لیتے ہیں جو زندگی میں کامیابی کے لیے بہت ضروری ہوتی ہیں اور ان کا حصول کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں ہوتا۔

اس حوالے سے اکثر ماہرین اپنی آراء دیتے رہتے ہیں جن میں سے ہم نے کچھ کا انتخاب کیا ہے۔

درج ذیل میں زندگی کی ان صلاحیتوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن میں مہارت ہر اس شخص کے لیے ضروری ہے جو کیرئیر میں ترقی کا خواہشمند ہو۔

کس طرح دیانتداری کا مظاہرہ کیا جائے


اگر آپ کسی سے طے شدہ ملاقات میں تاخیر کا شکار ہوں تو اس کا الزام ٹریفک جام یا کسی اور چیز کے سر پر نہ ڈالیں۔ بس اس فرد سے معذرت کرلیں اور زیادہ تفصیلات میں مت جائیں۔ کیونکہ وضاحتیں اور بہانوں سے اپنی ساکھ کو خطرے میں ڈالنے کی بجائے سادہ الفاظ میں معذرت کرلیں جو کہ دوسرے فرد پر آپ کی شخصیت کا اچھا اثر ڈالے گا۔

تنقید کو کیسے برداشت کریں


کوئی بھی اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ اسے بتایا جائے کہ اس نے غلط کام کیا