مفت بجلی دینے کی شرط پر گوادر میں توانائی منصوبے کی اجازت

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ ماحولیات کے سیکریٹری غلام محمد صابر نے صوبائی حکام کو گوادر میں کوئلے سے چلنے والے 300 میگا واٹ بجلی پلانٹ لگا نے کی اجازت اس شرط پر دی ہے کہ مذکورہ پلانٹ سے متعلقہ علاقے کے شہریوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انوئرنمنٹ ایمپیکٹ اسٹیڈیز(ای آئی اے) کی جانب سے گوادر میں کوئلے سے چلنے والے توانائی منصوبے کے اثرات کو زیر بحث لایا گیا جہاں شہریوں کے علاوہ بلوچستان انوئرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، سی آئی ایچ سی پاک پاور کمپنی لمیٹڈ کے نمائندوں کے علاوہ این جی اوز، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور ماحولیات کے ماہرین نے شرکت کی۔


ای آئی اے نے انوئرمنٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ (ای ایم سی) کے تعاون سے مرتب کردہ رپورٹ پیش کی جس پر پاکستان میں ای ایم سی کے چیف سید ندیم عارف نے کہا کہ مذکورہ توانائی منصوبے کی تکمیل پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ہوگی۔

انہوں نےو اضح کیا کہ توانائی کے منصوبے سے ساحلی پٹی پر قائم گوادر اور مکران کے انفراسٹرکچر کو ترقی ملے گی۔

ماحولیات کے ماہر ثاقب اعجاز حسین نے منصوبے سے متعلق ماحولیاتی تبدیلی کے مثبت اور منفی اثر