گیارہ سالہ طالبہ پر باحجاب ہونے پر حملہ

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک 11 سالہ لڑکی کو حجاب پہننے پر ایک شخص نے دو مرتبہ ان کے حجاب کو قینچی سے کاٹنے کی کوشش کی اور باآسانی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے طالبہ کے حجاب کو کاٹنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبہ خاؤلہ نعمان کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ہمرا اسکول جارہی تھیں کہ قینچی لیے ایک شخص اس کی طرف بڑھا۔

مذکورہ شخص کے حوالے سے گیارہ سالہ طالبہ کا کہنا تھا کہ 'انھوں نے دو مرتبہ میرے حجاب کو کاٹنے کی کوشش کی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں بہت خوف زدہ اور کنفیوژ ہوئی تھی، مجھے اس کی توقع نہیں تھی کہ لوگ اس طرح کی حرکت کریں گے'۔

پولیس کے مطابق حملہ آور ایشیائی تھا جس کی عمر 20 کے قریب تھی اور انھوں نے کالے رنگ کی ہوڈی اور چشمے پہنے ہوئے تھے۔

پولیس کی ترجمان کرتینا آروگینٹے کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں واقع پاؤلین جانسن اسکول کے قریب پیش آنے والے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس اہلکار جنیفر سیدھو کا پریس کانفرنس کےدوران کہنا تھا کہ خاؤلہ نعمان نے حملہ آور کو پلٹ کر جواب