کریم نے اپنے کرائے بڑھا دئیے

آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’کریم‘ نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں اپنے کرائے بڑھا دیے۔

کریم نے فوری طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اپنے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔

کریم کی جانب سے یہ فیصلہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا۔

کریم کی جانب سے چند دن قبل اپنے صارفین کو بھیجی گئی ای میل میں آگاہ کیا گیا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ان کے ڈرائیورز کو کاروبار کو جاری رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

کریم کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ان کے ڈرائیورز بلاواسطہ یا بلواسطہ متاثر ہو رہے ہیں، جس کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے اپنے اس فیصلے کو صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا سبب بھی قرار دیا۔

اگرچہ ای میل میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کرایوں میں کتنے فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، تاہم مجموعی طور پر کریم کی تمام سروسز پر 20 سے 50 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کر