پاک ۔ امریکا تعلقات ایک لمحے میں ختم نہیں ہوسکتے، مشیر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ 70 سال پر محیط پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک مہینے یا ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ساجد تارڑ نے کہا کہ وہ پاک ۔ امریکا تعلقات سے پرامید ہیں اور انہیں موجودہ تعلقات میں تناؤ پر کوئی مایوسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’دونوں ممالک کی حکومتیں موجود آپشنز پر غور کر رہی ہیں اور دیکھ رہی ہیں کہ مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے معاملات کو آگے لے کر چلا جائے گا۔‘

ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں کچھ چھوٹے قد کے سیاستدان اس معاملے میں اپنی دُکان چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں جیسے پاکستان اور امریکا کے درمیان جنگ ہونے جارہی ہے، لیکن ایسے بلکل حالات نہیں ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا میں مقیم ہم پاکستانی دونوں حکومتوں کی غلط فہمیاں دور کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں، 70 سال کے عرصے پر محیط پاک ۔ امریکا تعلقات ایک مہینے یا ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتے اور ہم بہتری کی طرف جائیں گے۔‘


انہوں نے کہا کہ ’امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد مستقل نہیں بلکہ عارضی طور پر م