میرے بشریٰ سے صرف روحانی تعلقات تھے، عمران خان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے اور بشریٰ مانیکا جنہیں انہوں نے شادی کی پیشکش کی تھی، کے ساتھ صرف روحانی تعلقات تھے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب یہ خدا پر ہے کہ ان کی پیش کش قبول ہوتی ہے یا نہیں۔

تیسری شادی کی افواہوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ بشریٰ کا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے اور وہ پردہ بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بہن اور بچوں کو بھی ان کی جانب سے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کیے جانے کا علم نہیں تھا۔


انہوں نے بتایا کہ مجھے ایک چیز پریشان کرتی ہے کہ میٖڈیا کے کچھ حلقے اس طرح کی معلومات کو پیسے کمانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ صحافت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی صحافت ایک جہاد کی طرح ہوتی ہے جس میں آپ قصور واقعے جیسے حقائق کو سامنے لاتے ہیں نہ کے ذاتی معاملات کو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس خاتون کو میں نے شادی کی پیشکش کی ہے انہوں نے اپنی زندگی کے زیادہ تر حصے میں