عمر رسیدہ فضائی میزبان کے دنیا بھر میں چرچے

دنیا بھر کی فضائی کمپنیاں مسافروں کی خدمت کے لیے پرجوش، نوجوان اور انتہائی ذہین لڑکیوں اور لڑکوں کو فضائی میزبان کے طور پر بھرتی کرتی ہیں۔

فضائی میزبان کی نوکری کے امیدواروں کے لیے زیادہ تر ایئر لائن کمپنیاں یہ شرط بھی رکھتی ہیں کہ امیدوار غیر شادی شدہ ہو، تاکہ اسے کسی بھی فلائیٹ پرکسی بھی وقت بھیجا جاسکے۔

فضائی میزبانوں اور دیگر فضائی عملے کے لیے دنیا بھر میں ریٹائرڈ ہونے کی عمر بھی متعین ہوتی ہے، اور زیادہ تر فضائی عملے کے ارکان 60 برس کی عمر میں ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں۔

تاہم ایک امریکی ایئرہوسٹس ایسی بھی ہیں، جو 81 سال کی ہوجانے کے باوجود ریٹائرڈ نہیں ہوئیں، اور نہ ہی وہ مزید 8 سال تک ریٹائرڈ ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

جی ہاں امریکی خاتون بیٹ نیش کو دنیا کی عمر رسیدہ ترین فضائی میزبان کہا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بیٹ نیش اس وقت 81 سال کی ہوچکی ہیں، اور وہ آئندہ ہفتے 31 دسمبر کو اپنی 82 ویں سالگرہ منائیں گی۔

بیٹ نیش نجی امریکی ایئرلائن کمپنی میں گزشتہ 6 دہائیوں سے فضائی میزبان کی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

بیٹ نیش گزشتہ چند سال سے پرواز 2