کراچی میں ڈاکووں کی واردات کے بعد عوام کا لاٹھی چارج ،ڈاکو ہلاک
7 Years agoکراچی میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران پولیس اورمبینہ ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے 3 ڈاکووں کے علاوہ ایک تاجر کو بھی ہلاک کردیا گیا۔
صدر کی الیکٹرونکس مارکیٹ میں 25 سالہ تاجر اویس کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو مارکیٹ میں لوٹ مار میں مصروف تھے تاہم تاجر کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کے بعد ان پر فائرنگ کی گئی اور وہ جاں بحق ہوگئے۔
مارکیٹ میں موجود افراد نے فائرنگ کرکے تاجر کو ہلاک کرنے والے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور ان کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دوسرا ڈاکو فرار ہوگیا تھا تاہم ایم اے جناح روڈ پرپولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
زخمی ڈاکو بھی دم توڑ گئے جس کےبعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تاجر کی ہلاکت پر کاروبار کو ایک روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہ مستقبل کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔