پاکستان اور امریکہ کا اتحاد ختم :خواجہ آصف
7 Years ago
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی دھمکیوں اور امداد کی بندش کے اعلان کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان اتحاد نہ ہونے کا دعویٰ کردیا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا امریکا کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی عسکری امداد روکنے کا حوالے دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اتحادیوں کا ایسا طریقہ کار نہیں ہوتا جو امریکا نے اپنایا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے وعدے کو پورا کرنے تک پاکستان کی تمام سیکیورٹی امداد روک دی گئی
خیال رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ہیتھر نوریٹ نے امداد کی معطلی کے اعلان کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان کی امداد تب تک معطل رہی گی جب تک پاکستان دہشت گرد گروپوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کرتا۔
تاہم اپنے انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملے کے بعد افغانستان میں امریکی مہم کے لیے پاکستان نے اپنی رضامندی ظاہر کر کے اور اس جنگ میں شامل ہو کر ’بڑی غلطی‘ کی تھی۔
انہوں ن