واچ لسٹ میں شامل کرنے پر امریکہ پاکستان کو وضاحت دے

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کا اعتراف ہونا چاہیے اسی لیے پاکستان کو خصوصی واچ لسٹ پر رکھنے کے حالیہ بیان پر اسلام آباد، امریکا سے وضاحت مانگ رہا ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکی محمکہ خارجہ کی طرف سے پاکستان کو خصوصی واچ لسٹ پر رکھنے کے اعلان پر ہمیں تشویش ہے، پاکستان اس اعلان کی منطق اور اس کے اثرات کے حوالے سے امریکا سے وضاحت چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا نے پاکستان کا نام ’خصوصی واچ لسٹ‘ میں ڈال دیا
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ضروری ہے کہ پاکستان اپنے آئین کے تحت انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھرپور طریقے سے پر عزم ہے۔

پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ وسیع قانون سازی، ادارہ جاتی اور انتظامی اقدامات جو حکومت پاکستان نے اٹھائے ہیں ان پر بھرپور طریقہ سے عمل درآمد کویقینی بنایا جارہا ہے اور آئین پاکستان اس کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے بخوبی آگاہ ہے جن سے عملی سطح پر