کرکٹ شائقین کےلئے بڑی خوشخبری آسٹریلیا اور نیوزیلینڈ کی پاکستان آمد کی امیدیں روشن

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نئے سال میں پاکستان میں مزید انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک ویڈیو پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سال 2017 پاکستان کرکٹ کیلئے فتوحات کا سال رہا اور 2017 کی سب سے اہم کامیابی چیمپئنز ٹرافی میں فتح رہی جبکہ پاکستان ٹی20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں بہت ضروری ہیں کیونکہ ان کی بدولت ہی کامیابی ملتی ہے اور اب تمام نگاہیں ورلڈ کپ 2019 پر مرکوز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے قومی جونیئر ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود ہے اور امید ہے کہ وہ جیت کر واپس لوٹے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی اور پلے آف کے 2 میچز لاہور میں ہوں گے، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی بہت ضروری ہے جس کیلئے بہت محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال مارچ میں پاکستان آ