آئندہ کچھ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کے محکمہ شماریات (پی بی ایس) کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور درآمد شدہ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک میں گزشتہ برس 2017 کے اختتام تک افراط زر کی شرح 4 اشاریہ 6 فیصد بڑھی۔

پاکستان شماریات بیورو نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ کچھ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ روپے کی قدر میں کمی کے ثمرات آئند مہینوں میں درآمد شدہ سامان کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب حکومت نے رواں مالی سال میں متعین کردہ آمدن کا مجموعی ہدف پورا کرنے کے لیے اشیاء خورونوش سمیت کئی عام استعمال کی اشیاء پر ریگولیٹری ٹیکسز عائد کردیئے ہیں۔

پی بی ایس نے بتایا کہ جولائی تا دسمبر 2017 میں مہنگائی کی شرح 3.75 فیصد رہی جبکہ سال 2016 میں اسی عرصے میں مہنگائی 3.88 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

پی بی ایس نے خبردار کیا کہ رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6 فیصد ہوجائے گی۔

منہگائی کی سالانہ اور ماہانہ شرح کے حوالے سے پی بی ایس نے بتایا کہ سال 2017 میں غذائی مہنگائی کی شرح 3.8 فیصد رہی جبکہ ماہانہ