’کثیر الجماعتی کانفرنس سے قبل آصف زرداری طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے‘
7 Years agoسکھر/ لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 30 دسمبر کو ہونے والی کثیر الجماعتی کانفرنس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پاکستان عوامی تحریک ( پی اے ٹی ) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے۔
سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کر رہی ہے، اس سے قبل بھی وہ عوامی اتحاد اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں اتحادی رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے پیپلز پارٹی ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سلسلے میں ایک وفد کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکمرانوں کو پاکستان عوامی تحریک اور اس کی قیادت کو تنقید کرنے کے بجائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنا چاہیے اور اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے چاہیے۔
دوسری جانب پی اے ٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرح آصف زرد